لال قلعہ دھماکا، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کا خودکش بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

Wait 5 sec.

دہلی: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے لال قلعہ دھماکے میں خودکش بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے دہلی کے لال قلعہ دھماکےکے خودکش بمبارکے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحقیقات میں ”بڑی پیش رفت“ کا اعلان کرتے ہوئے این آئی اے نے کہا عامر رشید علی کو دہلی سے حراست میں لیا گیا ہے اور اسے ”خودکش بمبار کا ساتھی“ قرار دیا جارہا ہے۔ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اس کےنام پر وہ کار رجسٹرڈ تھی، جو دھماکے میں استعمال ہوئی تھی۔تاہم بھارتی میڈیا کی اپنی ہی رپورٹس اس نئی ”بریک تھرو“ پر سوال اٹھا رہی ہیں، کیونکہ مودی سرکار کے حامی میڈیا ہاؤسز 11 نومبر کو ہی عامر رشید اور دیگر کی گرفتاری کی خبر نشر کر چکے ہیں اور پہلے سے گرفتار شخص کی دوبارہ گرفتاری کو بریک تھرو کیوں کہا جا رہا ہے، اس دعوے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔یاد رہے نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔