دولہا نے شادی سے ایک گھنٹے قبل دلہن کو قتل کردیا

Wait 5 sec.

بھارت میں دولہا نے شادی سے صرف ایک گھنٹے قبل دلہن کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھاؤنگر میں دولہا نے شادی سے ایک گھنٹے قبل دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پربھوداس جھیل کے نزدیک ٹیکری چوک کے علاقے میں پیش آیا۔ساجن برائیا اور سونی ہمت رٹھوڑ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال سے تعلق میں تھے، دونوں کی منگنی ہو چکی تھی اور شادی کی تقریب ہفتے کی رات طے تھی تاہم شادی سے کچھ دیر پہلے ساڑھی اور پیسوں کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔یہ پڑھیں: سسرالیوں کیلئے کپڑے نہ لانا نئی نویلی دلہن کا جرم بن گیاپولیس کا کہنا ہے کہ غصے کی حالت میں ساجن نے لوہے کی پائپ سے سونی پر حملہ کیا اور اس کا سر دیوار سے ٹکرایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، ملزم واردات کے بعد گھر میں توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے اور معاملے کی تفصیلی تفتیش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ اسی روز ساجن کا ایک پڑوسی سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی، قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔