امریکی صدر ڈنولڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹن فائلز کی مکمل اشاعت کا مطالبہ کر دیا۔صدر ٹرمپ نے کانگریس سے ایپسٹن سے متعلق مزید دستاویزات عوامی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے پہلے دستاویزات کی اشاعت کی مخالفت کی تھی اور اب مؤقف تبدیل کر دیا۔صدر کا کہنا ہے کہ ہاؤس ریپبلکنز کو فائلز جاری کرنے کیلئے ووٹ دینا چاہیے ایپسٹن فائلز شائع کر دیں ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں۔ایپسٹن فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ ہاؤس میں پاس ہونے کے قریب ہے تاہم سینیٹ میں غیریقینی کی صورتحال ہے۔ ریپبلکن ٹامس میس کے مطابق تقریباً 100 ریپبلکن بل کی حمایت کر سکتے ہیں۔گزشتہ ہفتے شائع ای میلز میں ٹرمپ اور ایپسٹن کے تعلقات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ ایپسٹن نے2019میں جیل میں خودکشی، سیاسی وتجارتی اور تفریحی شخصیات سےروابط رہے۔ 2008 میں ایپسٹن کو 2 الزامات پر سزا ہوئی پھر بھی بعض اہم لوگوں سے رابطے رہے۔