دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایئر شو میں بھیجا تھا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔