وائٹ ہاؤس میں بلیک ٹائی ڈنر، محمد بن سلمان نے لطیفہ سنا دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن (19 نومبر 2025): منگل کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ ایک عظیم الشان بلیک ٹائی ڈنر اس وقت غیر متوقع طور پر مزاحیہ ہو گیا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آن لائن بیٹنگ سائٹس کے بارے میں ایک لطیفہ سنا دیا۔ولئ عہد کے دورے کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں کھیلوں، کاروبار، توانائی، میڈیا اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے عالمی شخصیات نے شرکت کی، لیکن یہ شہزادے کا مزاحیہ تبصرہ تھا جو شام کا سب سے یادگار لمحہ بن گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم بی ایس نے انکشاف کیا کہ انھیں انٹرنیٹ بیٹنگ سائٹس کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا کہ اس بات پر شرطیں لگائی جا رہی ہیں کہ وہ اس گالا میں کیا پہنیں گے۔محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، ڈونلڈ ٹرمپانھوں نے مسکراتے ہوئے کہا ’’میرے یہاں آنے سے پہلے کسی نے مجھے بتایا کہ ایسی بیٹنگ سائٹس ہیں جہاں مجھ پر شرطیں لگائی جا رہی تھیں کہ میں اس تقریب میں کالے سوٹ میں آؤں گا، اور شرط جیتنے والے کو 17 گناہ ملتا، لیکن معذرت، وہ شرط ہار گئے۔‘‘ اس تبصرے نے پورے ہال میں قہقہہ لگوایا۔