مدینہ بس حادثہ : واحد زندہ بچ جانے والا عبدالصہیب خوفناک حادثے سے کیسے بچا؟

Wait 5 sec.

ریاض : مدینہ کے قریب خوفناک بس حادثہ ایک نوجوان معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، زندہ بچنے والا عبدالشہیب ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا تھا۔مدینہ منورہ کے قریب پیش آنے والے دل خراش حادثے میں 45 بھارتی عمرہ زائرین جان کی بازی ہار گئے، جبکہ صرف ایک 24 سالہ نوجوان محمد عبدالصہیب زندہ بچ سکا۔عرب میڈیا نے بتایا کہ بس میں 46 مسافر سوار تھے کہ اچانک اس کی تیل بردار ٹینکر سے ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور 45 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، جن کا تعلق زیادہ تر حیدرآباد سے تھا۔معجزانہ طور پر زندہ بچنے والا عبدالصہیب ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا تھا اور حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور کی سائیڈ والی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر باہر نکل آیا، جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔حادثے کا دھچکا اتنا شدید تھا کہ باقی مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور وہ آگ کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔عبدالشہیب کو شدید زخمی حالت میں سعودی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔عبدالصہیب کے رشتہ دار محمد تحسین نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ شہیب سعودی عرب میں نجی کمپنی میں کام کرتا ہے اور وہ اپنے والدین، دادا، چچا اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گیا تھا۔انہوں نے بتایا صہیب نے صبح تقریباً 5:30 بجے ہمیں کال کی، وہ زخمی تھا، روتے ہوئے بتا رہا تھا کہ اس نے اپنے والدین، دادا، چچا اور خاندان کے دیگر افراد کو کھو دیا ہے، لیکن وہ خود بچ گیا، اس کے بعد سے اس سے دوبارہ رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔حادثے کی اطلاع کے بعد متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا جبکہ بھارتی اور سعودی حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔