بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری کے ایل راہل کو سونپی گئی ہے، کیونکہ ون ڈے ٹیم کے ریگولر کپتان شبمن گل اور نائب کپتان شریس ایئر چوٹ کے سبب ٹیم کے حصہ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر رہنے والے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی ونڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس سے قبل کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رشبھ پنت جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ کیونکہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شبمن گل کی عدم موجودگی میں رشبھ پنت کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ NEWS #TeamIndia's squad for @IDFCFIRSTBank ODI series against South Africa announced. More details ▶️https://t.co/0ETGclxAdL#INDvSA pic.twitter.com/3cXnesNiQ5— BCCI (@BCCI) November 23, 2025تیز گیند باز محمد سراج اور جسپریت بمراہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ 15 رکنی ٹیم میں کپتان کے ایل راہل، رشبھ پنت اور دھرو جوریل کے طور پر 3 وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔ رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادو کے طور پر 3 اسپن گیند بازوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسپنر ورون چکرورتی کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ پرسدھ کرشنا، ہرشت رانا، عرشدیپ سنگھ اور آل راؤنڈر نتیش کمار کے طور پر ٹیم میں 4 تیز گیند باز ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستانی ٹیم پہلا ونڈے میچ 30 نومبر کو رانچی میں کھیلے گی۔ دوسرا ونڈے 3 دسمبر کو رائے پور اور تیسرا اور آخری ونڈے 6 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 15 رکنی ونڈے ٹیم اس طرح ہے: روہت شرما، وراٹ کوہلی، یشسوی جیسوال، تلک ورما، کے ایل راہل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، نتیش کمار ریڈی، رتوراج گائیکواڈ، ہرشت رانا، دھرو جوریل، پرسدھ کرشنا اور عرشدیپ سنگھ۔