بیروت (23 نومبر 2025): اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملے میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف کو بیروت کے مضافات میں کیے گئے ایک حملے میں نشانہ بنایا۔یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا حماس اور حزب اللہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلانیہ حملہ کئی مہینوں میں پہلی بار دارالحکومت کے اس جنوبی علاقے پر کیا گیا جو حزب اللہ کے رہنماؤں کی موجودگی کیلیے مشہور ہے۔اسرائیلی اور لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف حزب اللہ کے عہدیدار علی طباطبائی تھے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا طباطبائی شہید ہوئے ہیں یا نہیں۔ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے اس حملے کے بارے میں پیشگی طور پر امریکا کو آگاہ نہیں کیا تھا۔امریکی عہدیدار کے مطابق حملے کے فوراً بعد امریکی انتظامیہ کو اطلاع دی گئی جبکہ ایک اور اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کو کئی دنوں سے علم تھا کہ اسرائیل لبنان میں حملوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔