سعودی عرب امریکا سے ایف – 35 طیارے اور 300 ٹینک خریدے گا، بڑے دفاعی پیکج کی منظوری

Wait 5 sec.

واشنگٹن : سعودی عرب امریکا سے ایف 35 طیارے اور 300 ٹینک خریدے گا، اس سلسلے میں امریکی صدر نےبڑا دفاعی پیکج منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیکج میں جدید ایف–35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔سعودی عرب امریکا سے 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا، جس کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ توانائی، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے لیے اہم معاملات طے پا گئے ہیں۔امریکا اور سعودی عرب نےتاریخی اےآئی ایم او معاہدے پر بھی دستخط کر دیے، جسے دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس آمد پر شاندار استقبالخیال رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکا کے موقع پر وائٹ ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا۔اوول آفس میں امریکی صدر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے امریکہ میں چھ سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کا بھی اعلان کیا جبکہ امریکی صدر نے سعودی عرب کو ایف تھرٹی فائیو طیارے دینے کی بھی حامی بھری۔