بے قابو بس پلیٹ فارم میں گھس گئی، ایک ہلاک متعدد زخمی

Wait 5 sec.

بھارت مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے سننر بس اسٹینڈ پر ایک ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس بے قابو ہوکر مسافروں سے بھرے پلیٹ فارم میں گھس گئی جسکے باعث 9 سالہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمنل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس اچانک تیزی سے پلیٹ فارم کی طرف بڑھتی ہے جس سے بریک فیل ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بس ابھی سننر اسٹینڈ میں داخل ہی ہوئی تھی کہ ڈرائیور کا اُس پر کنٹرول ختم ہوتا ہوا نظر آیا۔ بس بے قابو ہوکر سیدھی پلیٹ فارم پر چڑھ دوڑی۔اس موقع پر وہاں موجود متعدد مسافروں کو ٹکر لگی، حادثہ کے بعد مسافر اور قریبی دکاندار زخمیوں کو نکالنے کے لیے دوڑ پڑے جبکہ بس کچھ فاصلہ پر جاکر رک گئی۔اسکول دیر سے آنے پر 100 اٹھک بیٹھک کی سزا، کمسن طالبہ چل بسیحکام نے تصدیق کی ہے کہ بس حادثے میں ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت آدرش بورڈے کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر 9 سال بتائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے،ڈرائیور سے بھی طبیعت بہتر ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔