پیوٹن کے میڈیکل چیک اپ کے نتائج سامنے آ گئے

Wait 5 sec.

ماسکو (20 نومبر 2025): روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حال ہی میں میڈیکل چیک اپ کروایا ہے، جس کے نتائج کے بارے میں روسی صدر نے خود ہی میڈیا کو بتایا۔بدھ کے روز ماسکو میں ایک نمائش کا دورہ کرتے ہوئے 73 سالہ پیوٹن نے بتایا کہ انھوں نے حال ہی میں اسپتال میں ایک طبّی معائنہ کروایا تھا۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ طبّی معائنوں سے ثابت ہوا ہے کہ وہ صحت کی بہترین حالت میں ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا ’’خدا کا شکر ہے، سب کچھ ٹھیک تھا۔‘‘ انھوں نے وضاحت کی کہ انھوں نے دو دن تک مختلف ٹیسٹ کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوپہر اسپتال میں داخل ہوئے اور رات قیام کے بعد اگلے روز انھیں چھٹی دے دی گئی۔خیال رہے کہ پیوٹن کی صحت کے بارے میں برسوں سے مختلف افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔ جب کہ کریملن بارہا روسی صدر کی جسمانی فٹنس پر اصرار کرتا آیا ہے اور اکثر اس حوالے سے عوامی سطح پر اس کی نمائش بھی کی جاتی ہے، جیسے کہ ماضی میں ایسی تصاویر جاری کی گئیں جن میں پیوٹن جنگل میں نیم برہنہ حالت میں، قدیم نوادرات کے لیے غوطہ لگاتے ہوئے اور فائٹر جیٹ کے کنٹرول سنبھالتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔یوکرین پر روسی میزائل، ڈرون حملوں میں 26 افراد ہلاکیہ تصاویر اس لیے دکھائی جاتی ہیں تاکہ پیوٹن کا مضبوط اور صحت مند تاثر اُن کے کم مقبول اور بیمار رہنے والے پیش رو بورس یلسن کے مقابلے میں نمایاں کیا جا سکے۔ لیکن حالیہ عرصے میں عوامی نظروں سے طویل غیر حاضری کی وجہ سے پیوٹن کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں پھیلتی رہی ہیں، حتیٰ کہ بعض افواہوں میں ان کے ہم شکل (باڈی ڈبل) ہونے تک کی بات کہی گئی ہے۔ جب کہ کریملن نے مسلسل ایسی تمام افواہوں کی تردید کی ہے۔