جاپان نے چین میں اپنے شہریوں خبردار کر دیا

Wait 5 sec.

ٹوکیو (19 نومبر 2025): جاپان اور چین کے درمیان سفارتی بحران بڑھ گیا ہے، بیجنگ نے چین میں اپنے شہریوں کو اپنی حفاظت کے بارے میں خبردار کر دیا ہے، اور ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔روئٹرز کے مطابق تائیوان سے متعلق تنازع پر جاپان نے چین میں موجود اپنے شہریوں کو حفاظت کے اضافی اقدامات کرنے اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائچی کے تائیوان سے متعلق بیان پر ایشیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان تنازع مزید گہرا ہو گیا ہے، تاکائچی نے اس ماہ جاپانی قانون سازوں کو بتایا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر ایسا حملہ کیا جو جاپان کی بقا کو خطرے میں ڈال دے، تو اس سے فوجی ردعمل متحرک ہو سکتا ہے۔منگل کے روز ایک اعلیٰ جاپانی اہلکار نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے، تاہم کسی نمایاں پیش رفت کے آثار نظر نہیں آئے۔چین نے جاپانی فلموں کی ریلیز معطل کر دیچینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ چین جاپان کو دوبارہ فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا، تائیوان چین کا حصہ ہے اور ضرورت پڑنے پر اس کے لیے طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ چین نے سفارتی کشیدگی کے سبب ملک میں جاپانی فلموں کی ریلیز بھی معطل کر دی ہے۔چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ تاکائچی اپنا بیان واپس لیں لیکن جاپان کے اعلیٰ سرکاری ترجمان مینورو کیہارا نے عندیہ دیا کہ ٹوکیو ایسا کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ کیہارا نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان بیانات سے ’’حکومت کا موجودہ مؤقف تبدیل نہیں ہوتا‘‘، اور مزید کہا کہ حکومت امید کرتی ہے کہ تائیوان سے متعلق مسائل مکالمے کے ذریعے پُرامن طور پر حل ہوں۔