گینگسٹر انمول بشنوئی کی امریکا سے ملک بدری کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی

Wait 5 sec.

بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی اور گینگ کے اہم رکن گینگسٹر انمول بشنوئی کی امریکا سے ملک بدردی کے بعد پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹر انمول بشنوئی 2022 میں بھارت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، جس کے بعد اس نے امریکا سے ہی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گروپ کو فعال کرنے میں مدد فراہم کی۔گینگسٹر انمول بشنوئی کو امریکہ سے ڈی پورٹ کئے جانے اور دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر اترنے کے فوراً بعد این آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ این آئی اے کی ٹیمیں اس کی آمد سے پہلے ہی ہوائی اڈے پر موجود تھیں اور اس کی گرفتاری کی رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔این آئی اے کا کہنا ہے کہ گینگسٹر انمول بشنوئی کو ڈی پورٹ ہونے کے بعد بھارت لایا گیا ہے اور وہ دہلی ایئرپورٹ پر پہنچ گیا ہے۔ ہوائی اڈے سے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے سیدھے پٹیالہ ہاؤس کورٹ لے جایا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے آج غیرقانونی طور پر مقیم اور جرائم میں ملوث 200 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، ملک بدر کئے جانے والوں میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی بھی شامل ہے۔امریکا نے 200 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کردیا، انمول بشنوئی بھی شاملانمول بشنوئی گرفتار گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا چھوٹا بھائی ہے جو بھارت میں کئی سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انمول پر درج متعدد مقدمات میں سابق بھارتی وزیر بابا صدیق کے قتل اور اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے مقدمات بھی شامل ہیں۔