امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیوں پر نائیجیریا کا ردعمل آگیا۔نائیجیرین وزیراطلاعات محمد ادریس ملاگی کا کہنا ہے کہ ہمیں تعاون چاہیے دھمکیاں نہیں! پُرتشدد حملوں کے خاتمے کےلیے امریکا کیساتھ مضبوط سیکیورٹی اتحاد درکار ہے امریکی الزام کہ عیسائی نسل کشی ہورہی ہے جو غلط فہمی ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ نائیجیریا میں حملے مذہبی نہیں، شدت پسند مسلمان اور عیسائی دونوں کو نشانہ بناتے ہیں صورتحال کی پیچیدگی کو سمجھے بغیر عیسائیوں کو ہدف بنانےکا الزام لگایا جا رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے نائیجیریا پر عیسائیوں کی نسل کشی کا الزام لگا کر حملے کی دھمکی دی تھی۔نائیجیرین حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کسی مذہب کےخلاف قتل عام کی اجازت نہیں دے رہی، نائیجیریا مذہبی آزادی کا احترام کرتا ہے ہم تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔نائیجیریا میں 2009 سے شدت پسندی جاری ہے یہاں کی 25 کروڑ آبادی میں 250 سے زائدنسلی گروہ موجود ہیں۔ نائیجیریاکی آبادی میں 53فیصد مسلمان، 45 فیصد عیسائی ہیں۔ اب تناؤ بڑھ کر فوڈ ایمرجنسی بن گیا ہے۔