بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے آئندہ برس فروری میں عام انتخابات کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم شیخ حسینہ کو سنائے جانے والے فیصلے سے ایک روز قبل اُن کے صاحبزادے سجیب واجد نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ اگر عوامی لیگ پر سے پابندی نہ اُٹھائی گئی یا اُن کے خلاف کوئی سخت فیصلہ آیا تو اُن کی جماعت ان انتخابات کا راستہ روکے گی۔