سیتاپور (17 نومبر 2025): بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے سیتاپور میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو کچھ لوگوں نے گھیر کر چپل سے پیٹا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سیتا پور کے علاقے رام پور کلاں تھانہ کی حدود میں ایک خاتون کانسٹیبل کو چپل سے پیٹے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، پولیس اہلکار کا بازار میں خریداری کرنے والی دو بہنوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔کانسٹیبل کی پٹائی کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، اہلکار کو بازار میں موجود لوگوں نے بچایا، خاتون کانسٹیبل کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔बेहमा चौराहे पर एक महिला पुलिसकर्मी की चप्पलो से की गई पिटाई।2 महिलाओ सहित 1 पुरुष घटना में शामिल।बनेहरा बीरबल की रहनी वाली बताई जा रही हैं महिलायेCCTV की वीडियो फुटेज सोसल मीडिया पर हो रही वाइरल।@Uppolice @sitapurpolice @yadavakhilesh @myogiadityanath @Igrangelucknow pic.twitter.com/wMt5mRw4lE— SURENDRA KUMAR JOURNALIST (@SURENDR64714458) November 16, 2025پولیس کو دی گئی شکایت میں کانسٹیبل نے کہا کہ وہ اتوار کی دوپہر تقریباً 12:30 بجے بہما چوکی علاقے میں اپنی بہن کے ساتھ تھی، مدھو ڈکشٹ، اس کی بہن، اس کا بھائی اور بنیرا گاؤں کا ایک نامعلوم آدمی وہاں پہنچے اور دکان پر خریداری کرتے ہوئے جھگڑنے لگے۔سزائے موت کے فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا رد عملمتاثرہ اہلکار نے بتایا کہ تینوں افراد نے پہلے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور پھر اسے پکڑ کر چپلوں سے مارا، حملہ آوروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔