ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت؟ حقیقت سامنے آگئی

Wait 5 sec.

دبئی میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے رہائشیوں کو ایک جعلی آن لائن پیشکش کے بارے میں متنبہ کیا ہے جس میں ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد چھوٹ اور RTA خدمات کی رعایت دینے کا دعوی کیا گیا ہے۔یہ فراڈ ای میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے گردش کر رہا ہے جس میں وعدہ کیا جاتا ہے کہ جب آپ آج آن لائن ادائیگی کرتے ہیں تو RTA سروسز میں نصف چھوٹ ملتی ہے۔آر ٹی اے نے تصدیق کی کہ سوشل میڈیا پر موجود اس پیج اور پیشکش کا تعلق اتھارٹی سے تعلق نہیں ہے۔دبئی کے ایک رہائشی نے دبئی RTA X (سابقہ ​​ٹویٹر) اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایک پیشکش دکھائی گئی جس میں ادائیگی پر RTA سروسز تک آدھی قیمت تک رسائی کا وعدہ کیا گیا تھا۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ صفحہ اتھارٹی کے ساتھ منسلک نہیں ہے اور خبردار کیا کہ اس طرح کی مہمات فریب پر مبنی اسکیمیں ہیں جن کا مقصد ڈیجیٹل سروس صارفین کو گمراہ کرنا ہے۔