امریکا میں موٹرسائیکل حادثے میں خوفناک آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔وائرل ہونے والی حیرت انگیز ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان کی موٹرسائیکل کار کے ساتھ ٹکراتی ہے جس کے بعد آگ کا گولہ نکلتا ہے اور موٹرسائیکل جل جاتی ہے۔یہ حادثہ 30 اکتوبر کو سیلیناس میں نارتھ مین اسٹریٹ کیلیفورنیا کے ایک چوراہے پر پیش آیا تھا۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/11/motorcycle.mp4پولیس نے کہا کہ دو نوجوانوں میں سے ایک تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سگنل توڑ کر بھاگا تو دوسری سمت سے آنے والی کار سے اس کا تصادم ہو گیا۔چند لمحوں بعد موٹرسائیکل اور سوار نوجوان کو آگ میں لپٹے دیکھا گیا جب کہ موٹرسائیکل سوار دوسرا دوست مدد کے لیے پہنچا اور آگ بجھانے لگا۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں نوجوان جھلس گیا اور اس کا ٹخنا فریکچر ہو گیا جب کہ ٹکرانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔