ڈاکو بینک کی کیش وین سے 7 کروڑ لوٹ کر فرار

Wait 5 sec.

بھارتی ریاست کرناٹک میں فلمی اسٹائل میں ڈکیتی کی واردات انجام دی گئی، ڈاکو دن دیہاڑے بینک کی کیش وین سے 7 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکو مرکزی بینک کے افسران کے بھیس میں ایس یو وی پر آئے تھے، بھارتی پولیس نے واردات میں استعمال گاڑی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے، گورنمنٹ آف انڈیا کا جعلی اسٹیکر بھی لگا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو خود کیش وین میں سوارہوگئے اور کچھ دور جاکر ڈرائیور اور گارڈز کو اتار دیا اور رقم لوٹ کر رفو چکر ہوگئے۔سعودی عرب: بینک کی کیش وین سے لاکھوں ریال چوری کرنا ملزمان کو مہنگا پڑگیاپولیس کا کہنا ہے جہاں ڈکیتی ہوئی وہاں زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے، ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے بڑا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔