فرانسیسی کمانڈر نے بھی رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کردی

Wait 5 sec.

امریکی صدرٹرمپ اور امریکی کانگریس کے بعد اب فرانسیسی کمانڈر نے بھی رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق فرانس کے نیول ائیربیس کے کمانڈرکیپٹن جیکوئس لونے کا کہنا تھا کہ خرابی رافیل طیارے میں نہیں تھی بلکہ اسے اڑانے والوں میں تھی۔انڈو پیسفک کانفرنس کے بین الاقوامی سیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا مئی میں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے چینی طیاروں کی تکنیکی برتری کے بجائے پاکستان کی مؤثر حکمتِ عملی کی وجہ سے تباہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال بہت پیچیدہ تھی کیونکہ اس لڑائی میں ایک سو چالیس سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے۔ اتنی زیادہ تعداد میں اہداف موجود ہونے کے باعث کسی بھی طیارے کو نشانہ بنانا نسبتاً آسان تھا مگر پاکستان نے اسے بھارت کے مقابلے میں کہیں بہتر انداز میں ہینڈل کیا۔واضح رہے کہ کیپٹن لونے پچیس سال سے رافیل اڑا رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور یورپ تک کئی اہم مشنز سرانجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا نظر آتی ہے اور فرانس سے مزید رافیل طیاروں کے لیے معاہدے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پورا کرنے کے لیے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل شروع کر دیا اور ہندوستانی فضائیہ نے حکومتی سطح پر فرانس کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے۔’’رافیل بھارتی کھلاڑیوں کے لیے طعنہ بن گیا‘‘ اب کیا ہوا؟ جانیےماہرین کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی کے باوجود مہنگے طیاروں پر سرمایہ کاری ہندوستانی فضائیہ کے ایم آر ایف اے منصوبے کے تحت محض مہنگی خود فریبی ہے۔