اسرائیلی فوج نے غزہ کی یلو لائن کے پار نیا زمینی حملہ شروع کر دیا

Wait 5 sec.

غزہ (22 نومبر 2025): اسرائیلی فوج نے غزہ کی یلو لائن کے پار نیا زمینی حملہ شروع کر دیا ہے، اور شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو محاصرے میں لے لیا۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کی ’یلو لائن‘ کو عبور کرتے ہوئے مکینوں کو وہاں سے بھی در بہ در کر دیا۔ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیل اب بھی غزہ پٹی کے 50 فی صد سے زیادہ حصے پر قابض ہے، جہاں ’’پیلی لکیر‘‘ تعین کرتی ہے کہ کن علاقوں میں اسرائیلی فوج تعینات ہے اور کن میں فلسطینی آباد ہیں۔تاہم جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اور اسرائیلی فورسز پیلی لکیر کے اُس پار بھی فائرنگ اور زمینی دراندازیوں میں اضافہ کرتی جا رہی ہیں۔شمالی غزہ کے رہائشی جمعے کے روز تباہ شدہ گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن وہ ایسا نہ کر سکے کیوں کہ اسرائیلی فورسز ہر اُس چیز پر فائرنگ کر رہی تھیں جو حرکت کرتی تھی۔ جہاں اسرائیلی بلڈوزروں نے محلوں میں باقی ماندہ گھروں کو بھی منہدم کر دیا۔نیتن یاہو کے شام کے غیر قانونی دورے کا انکشافامریکی ضمانتی جنگ بندی کے باوجود نو گو ایریاز میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی جاری ہے، دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں اور فوج کے حملوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جنوبی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے گھروں کی مسماری جاری ہے۔غزہ پر اسرائیلی نسل کش حملوں میں شہدا کی تعداد 69 ہزار 546 ہو گئی ہے، اکتوبر 2023 سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 833 تک جا پہنچی۔