’مودی کو نوجوانوں کی پریشانیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘، بے روزگار شخص کی خودکشی پر کانگریس کا حملہ

Wait 5 sec.

ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور خودکشی کے مستقل پیش آتے واقعات پر کانگریس نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’ملک میں 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ہر گھنٹے 2 نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ لیکن نریندر مودی کو نوجوانوں کی پریشانیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘ یہ بیان کانگریس نے فتح پور میں ایک بے روزگار نوجوان کی خودکشی کی خبر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دیا ہے۔ کانگریس نے ایک ہندی نیوز پورٹل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یوپی کے فتح پور میں انکر شکلا نے بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ پڑھا لکھا ہونے کے بعد بھی اسے کام نہیں مل رہا تھا۔‘‘यूपी के फतेहपुर में अंकुर शुक्ला ने बेरोजगारी से तंग आकर खुदकुशी कर ली। पढ़ा-लिखा होने के बाद भी उसे काम नहीं मिल रहा था। ⦁ देश में 45 साल में सबसे ज्यादा बेरोजगारी है⦁ हर घंटे 2 युवा आत्महत्या कर रहे हैंलेकिन नरेंद्र मोदी को युवाओं की परेशानियों से कोई फर्क नहीं पड़ता। pic.twitter.com/IzfpldolET— Congress (@INCIndia) November 18, 2025کانگریس نے جس ہندی نیوز پورٹل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، وہ ’دینک بھاسکر‘ کا ہے۔ اس خبر کے مطابق فتح پور میں ایک بے روزگار نوجوان نے پھانسی لگا لی۔ یہ حادثہ ملواں تھانہ حلقہ کے کورائی گاؤں میں منگل کی صبح پیش آیا۔ خبر ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مہلوک کی شناخت انکر شکلا کی شکل میں ہوئی ہے، جو لکشمی کانت شکلا کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ ان کے والد کا انتقال تقریباً 10 سال قبل ہو چکا تھا۔ انکر 5 بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹا تھا۔اہل خانہ کے حوالہ سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکر تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار تھے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ وہ اکثر نشہ میں رہتے تھے اور کئی بار نشے کی حالت میں جھگڑا بھی کرتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کی شام کو بھی انکر کئی لوگوں سے ملے تھے اور منگل کی صبح پڑوسیوں سے بات چیت کی تھی۔ ان کے بڑے بھائی پون شکلا کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی دکان پر تھے، تبھی انھیں خبر ملی کہ انکر نے گھر میں پھانسی لگا لی ہے۔