پولینڈ کے وزیر اعظم نے یوکرین کی سرحد کے قریب تخریب کاری کے معاملے کو ماسکو کے لیے کام کرنے والے دو یوکرینی باشندوں سے جوڑ دیا۔پولش ریل لائن سے متعلق وزیراعظم ڈونلڈٹسک نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ یوکرین کے 2 شہریوں نے پولش ریل لائن تباہ کر دی، ملزمان نے وارسا اور لوبلن کے درمیان ریل لائن کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی کوشش تھی کہ ریل لائن پر ٹرین حادثہ ہو جائے ملزمان طویل عرصے سے روسی انٹیلی جنس کے ساتھ کام کر رہے تھے، دونوں ملزمان واقعےکے بعد بیلاروس فرار ہو گئے ہیں۔ترجمان کریملن نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولینڈ میں روسو فوبیا پھیل رہا ہے۔