بہار اسمبلی انتخاب میں حیران کرنے والے نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس نے اپوزیشن پارٹیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ سبھی پارٹیاں انتخابی نتائج کا جائزہ لے رہی ہیں، اور بیشتر اپوزیشن لیڈران اسی نتیجہ پر پہنچ رہے ہیں کہ ’گڑبڑی‘ ضرور ہوئی ہے۔ کانگریس نے اب بہار اسمبلی انتخاب میں ’ووٹ چوری‘ ثابت کرنے کے لیے ’ای وی ایم والی سیٹنگ‘ لوگوں کے سامنے رکھ دی ہے۔BJP का 'चुनाव चोरी' फॉर्मूला pic.twitter.com/emJSK6RCgB— Congress (@INCIndia) November 18, 2025دراصل کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے 2 ایسی پوسٹس جاری کی ہیں، جن میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ای وی ایم میں پہلے سے ہی مخصوص نمبروں پر مشتمل ووٹ مقرر کر دیے گئے تھے۔ پہلی پوسٹ میں کانگریس نے کیپشن لگایا ہے ’ای وی ایم والی 122 کی سیٹنگ‘۔ اس پوسٹ میں ایک گرافکس کے ذریعہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 5 اہم این ڈی اے امیدواروں کے حاصل ووٹوں کا ابتدائی 3 ہندسہ ’122‘ ہے۔ ان امیدواروں کے نام سمراٹ چودھری، نیرج کمار سنگھ، وجئے کمار سنہا، بیریندر کمار، کرشن کمار رشی ہیں۔ ان امیدواروں نے بالترتیب 122480، 122491، 122408، 122773 اور 122494 ووٹ حاصل کیے ہیں۔EVM वाली 122 की Setting ⚙️ pic.twitter.com/OgTaxmPU44— Congress (@INCIndia) November 18, 2025اسی طرح کانگریس نے دوسری پوسٹ میں کیپشن لگایا ہے ’ای وی ایم والی 100 کی سیٹنگ‘۔ اس پوسٹ میں گرافکس کے ذریعہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 8 اہم این ڈی اے امیدواروں کے حاصل ووٹوں کا ابتدائی 3 ہندسہ ’100‘ ہے۔ ان امیدواروں کے نام ہیں تارکشور پرساد، سنجے کمار پانڈے، سنجے کمار، روہت پانڈے، سریندر مہتا، رنجن کمار، جبیش کمار اور راہل رنجن۔ ان امیدواروں کے ذریعہ حاصل ووٹوں کی تعداد بالترتیب 100255، 100044، 100485، 100770، 100343، 100477، 100496 اور 100487 ہے۔EVM वाली 100 की Setting ⚙️ pic.twitter.com/wjeULpLtKo— Congress (@INCIndia) November 18, 2025مذکورہ بالا 2 پوسٹ کے ذریعہ کانگریس یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے ہی این ڈی اے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ کانگریس اور راہل گاندھی پہلے بھی کئی مواقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کی سانٹھ گانٹھ کا الزام عائد کر چکے ہیں اور ’ووٹ چوری‘ کے کئی ثبوت بھی سامنے رکھے جا چکے ہیں۔ بہار اسمبلی انتخاب کے ریزلٹ میں کانگریس ’ووٹ چوری‘ کا اہم کردار دیکھ رہی ہے، اور مختلف ریاستوں میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں وہ پوری طرح مستعد رہنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے۔