(17 نومبر 2025) اسکول دیر سے آنے پر چھٹی جماعت کی کمسن طالبہ کو 100 اٹھک بیٹھک کی سزا دی گئی جس کے بعد وہ چل بسی۔یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں ایک ٹیچر نے اسکول میں کمسن طالبہ کو 100 بار اٹھک بیٹھک لگانے کی سزا دی۔ طالبہ کی حالت 100 اٹھک بیٹھک لگا کر غیر ہو گئی اور وہ چل بسی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں سرکاری اسکول میں کاجل گونڈ نامی 12 سالہ طالبہ کو صرف 10 منٹ تاخیر سے آنے پر ٹیچر نے 100 بار اٹھک بیٹھک لگوائی جس کے بعد اس کی کمر کے نچلے حصہ میں شدید درد ہو گیا۔چھٹی کے بعد گھر آنے پر کاجل کی حالت مزید خراب ہو گئی، جس کے بعد اس کو اسپتال داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔طالبہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی موت ٹیچر کی جانب سے جسمانی سزا دیے جانے کی وجہ سے ہوئی، کیونکہ اٹھک بیٹھک لگواتے وقت اس کی کمر پر بھاری بیگ بھی تھا جو ٹیچر نے اتارنے نہیں دیا، جس سے اس کی حالت بگڑی۔انہوں نے مذکورہ ٹیچر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔