امریکا نے تائیوان کو 700 ملین ڈالر مالیت کا ’’ناسمس‘‘ میزائل سسٹم فروخت کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے تائیوان کو ناسمس میزائل سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ ناسمس سسٹم یوکرین میں استعمال ہو چکا ہے جو درمیانے فاصلے کی فضائی دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔ناسمس سسٹم ایشیا پیسفک میں صرف آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے پاس موجود ہے۔ یوکرین میں روسی حملے کے دوران ناسمس نے مؤثر دفاع فراہم کیا تھا۔امریکا نے تائیوان کےلیے 330 ملین ڈالر کے طیاروں اور پرزہ جات کی بھی منظوری دی ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی امداد کے بعد چین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ تائیوان سے متعلق متنازع بیان پر چین اور جاپان کے درمیان بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔چینی ٹی وی کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان سے چینی عوام متاثر ہوئے۔چین نے واضح پیغام دیا ہے کہ بیجنگ کے مفادات کیخلاف جانے والوں کو لاگت برداشت کرنا پڑ سکتی ہے، جی 20 کانفرنس میں چینی وزیراعظم کی جاپانی ہم منصب سےملاقات نہیں ہو گی، تائیوان ہمارے ملک کا حصہ ہے ضرورت پڑی تو طاقت کا استعمال ہو گا۔