برطانیہ میں اسائلم، بڑے اقدامات کا اعلان

Wait 5 sec.

لندن (18 نومبر 2025): برطانیہ نے پناہ گزین نظام (اسائلم) میں بڑے اصلاحاتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ میں اب مستقل رہائش کے لیے 20 سال انتظار کرنا پڑے گا، نئی پناہ گزین پالیسی ’’ری اسٹورنگ آرڈر اینڈ کنٹرول‘‘ جاری کر دی گئی ہے۔برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے اسائلم نظام کو بے قابو قرار دے دیا، انھوں نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کہا کہ برطانوی عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے، موجودہ نظام غیر منصفانہ محسوس ہوتا ہے، برطانیہ میں غیر قانونی داخلے سے کمیونٹیز عدم استحکام کا شکار ہیں، اور ملک پہلے سے زیادہ تقسیم کا شکار ہو چکا ہے۔برطانیہ میں تارکین وطن کے لیے مستقل پناہ کی سہولت ختمایران کا بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلانان کا کہنا تھا کہ تشدد اور نسل پرستی ناقابل جواز ہے، بحران حل نہ ہوا تو غصہ نفرت میں بدل سکتا ہے، 4 سال میں برطانیہ میں 4 لاکھ افراد نے پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں، ایک لاکھ سے زائد افراد اس وقت سرکاری پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔انھوں نے کہا 8 سال بعد بھی نصف سے زیادہ مہاجرین سرکاری فوائد پر انحصار کرتے ہیں، عوام اس نظام کا خرچ اٹھاتے ہیں، اس لیے اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔