امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نیو یارک سٹی کے منتخب میئر ظہران ممدانی سے ملاقات کریں گے، ممدانی واشنگٹن آنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ظہران ممدانی سے ملاقات میں کچھ نہ کچھ طے کرلیں گے۔ تاہم ملاقات کے لیے کوئی باضابطہ تاریخ سامنے نہیں آئی۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب وہ گزشتہ کئی ماہ سے ممدانی کو تنقید کا نشانہ بناتے آرہے ہیں۔امریکی صدر نے نیویارک میئر کے الیکشن کے دوران نیویارک کے عوام سے کہا تھا کہ وہ ممدانی کو ووٹ نہ دیں، ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ممدانی منتخب ہو گئے تو شہر کے لیے فنڈز فراہم نہیں کریں گے۔تاہم اب نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ممدانی واشنگٹن آکر ملاقات کریں گے اور ہم کچھ نہ کچھ طے کرلیں گے۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سات سال بعد اہم امریکی دورے کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سات برس بعد ایک بار پھر امریکہ کے اہم دورے پر واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں غیر معمولی گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، وائٹ ہاؤس اس حوالے سے انتظامات مکمل کر چکا ہے۔اس بار صورتحال 2018 کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے، اُس وقت ولی عہد امریکہ میں اپنی اصلاحات کا تاثر بہتر بنانے آئے تھے، مگر چند ماہ بعد صحافی جمال خاشقجی کے قتل نے عالمی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا اور محمد بن سلمان ایک عرصے تک تنقید کی زد میں رہے۔تاہم آج، 40 سالہ ولی عہد ایک مضبوط علاقائی و عالمی رہنما کے طور پر واشنگٹن لوٹ رہے ہیں، وہ نہ صرف سعودی عرب کے عملی حکمران ہیں بلکہ عالمی سیاست اور سرمایہ کاری کے میدان میں بھی مرکزی کردار اختیار کر چکے ہیں۔ امریکی سیاست دانوں اور بڑی کمپنیوں کے لیے انہیں نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں رہا۔روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپمنگل کو ہونے والی ملاقات میں صدر ٹرمپ جو سعودی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں، محمد بن سلمان کا استقبال کریں گے۔