کورڈوفان میں جھڑپوں کے بعد سوڈانی فوج نے آر ایس ایف کی پیش قدمی روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔آر ایس ایف کی مشرق کی جانب پیشقدمی پر انسانی بحران اور مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ سوڈان فوج ویسٹ کورڈوفان میں اپنے آخری مضبوط گڑھ کا دفاع کر رہی ہے۔سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف کی بابنوسہ میں فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ باقاعدہ وقفوں سے آر ایس ایف کے حملے جاری ہیں اور بابنوسہ شہر میں مسلسل دھماکے سنائی دیے ہیں۔آر ایس ایف نے دارفور پر کنٹرول مضبوط کرنے کے بعد مشرق کی جانب دباؤ بڑھا دیا ہے۔ آر ایس ایف کی پیشقدمی کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا۔ ویسٹ کورڈوفان سمیت وسطی سوڈان میں آئندہ ہفتے میں شدید لڑائی کا امکان ہے۔آر ایس ایف اور سوڈانی فوج نے امریکی اور علاقائی فریقین کی جنگ بندی تجویز مسترد کر دی ہے۔ نارتھ کورڈوفان میں آر ایس ایف کی اسٹریٹیجک شہر الاُبیض کی جانب پیش قدمی تیز ہو گئی ہے۔ الاُبیض اہم فوجی ایئربیس والا شہر خرطوم تک پہنچنے کا بفر زون سمجھا جاتا ہے۔ڈارفور میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے اور آرایس ایف کے زیرقبضہ علاقوں میں بحران انتہا پر پہنچ گیا ہے۔ الفاشر کے سقوط کے بعد بھوک، بےگھر اور شہریوں پر مظالم کی رپورٹس میں اضافہ ہے۔