چین نے جاپانی فلموں کی ریلیز معطل کر دی

Wait 5 sec.

چین نے سفارتی کشیدگی کےدوران جاپانی فلموں کی ریلیز معطل کر دی۔چینی میڈیا کے مطابق جاپانی فلموں کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ محتاط حکمت عملی ہے۔ 2 جاپانی اینی میٹڈ فلمیں چین میں شیڈول کے مطابق ریلیز نہیں ہوں گی۔جاپانی فلموں کی ریلیز مؤخر کرنے کا فیصلہ چینی عوامی جذبات کے باعث کیا گیا۔ جاپانی وزیراعظم کےمتنازع بیان کےبعددونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔چینی ٹی وی کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان سے چینی عوام متاثر ہوئے۔چین نے واضح پیغام دیا ہے کہ بیجنگ کے مفادات کیخلاف جانے والوں کو لاگت برداشت کرنا پڑ سکتی ہے، جی 20 کانفرنس میں چینی وزیراعظم کی جاپانی ہم منصب سےملاقات نہیں ہو گی، تائیوان ہمارے ملک کا حصہ ہے ضرورت پڑی تو طاقت کا استعمال ہو گا۔