فلسطینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو امن کی راہ میں پہلا قدم قرار دے دیا۔فلسطینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد غزہ کےلیے امن کی سمت پہلا قدم ہے قرارداد امریکی صدر کے جنگ کے بعد کے منصوبوں کی منظوری دیتی ہے پہلا قدم ضروری تھا تاکہ جنگ بندی ہو اور آگے بڑھا جائے.وزیرخارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے میں فلسطینی ریاست کے قیام کا مکمل خاکہ نہیں ہے امید ہے مسائل بعد میں تفصیل سےحل کیےجائیں گے۔وزیر خارجہ نے مشکوک چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی پر کہا کہ سے المجد نامی مبہم تنظیم کی پروازوں کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی المجد یورپ نامی مبہم تنظیم کی تحقیقات کر رہی ہے ایسا لگتا ہے اسرائیل کی ایما پر فلسطینیوں کو دوسرے ممالک بھیجا جا رہا ہے، کارروائی اسرائیل کی جانب سےنسلی صفائی کی مہم کا حصہ ہوسکتی ہے۔سلامتی کونسل میں غزہ منصوبہ کی منظوری کو امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے بڑی منظوری قرار دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’سوشل ٹروتھ‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ منصوبہ کے لیے ’’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ناقابل یقین ووٹ پر دنیا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، بورڈ آف پیس کو تسلیم اور اس کی توثیق کر دی گئی ہے، جس کی اب میں سربراہی کروں گا۔‘‘انھوں نے لکھا بورڈ آف پیس میں دنیا بھر کے طاقت ور اور قابل احترام رہنما شامل ہیں، یہ قرارداد اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے بڑی منظوری کے طور پر جانی جائے گی، اور یہ دنیا میں مزید امن لانے کا باعث بنے گی۔ یہ واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے۔