لندن میں اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والا بزرگ ایشیائی شخص قتل

Wait 5 sec.

شمالی لندن کے ایک پوسٹ آفس میں اے ٹیم ایم مشین سے رقم نکالتے ہوئے ملزم نے بزرگ پنشنر کو بےدردی سے قتل کردیا۔اینفیلڈ میں 30 اکتوبر کو 76 سالہ جلال شاہ پر ملزم نے اس وقت حملہ کیا جب وہ پوسٹ آفس کے اے ٹی ایم سے اپنی پنشن نکال رہے تھے، اس واقعے کے بعد برطانوی پولیس کے جاسوسوں نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس اندوہناک واقعے میں جلال شاہ کے سر پر چوٹ آئی تھی اور کئی دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ 19 نومبر کو اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن پولیس کو 30 اکتوبر کو صبح 11 بجے کے قریب پونڈرس اینڈ پر ہائی اسٹریٹ پر ڈکیتی اور حملے کی اطلاع ملی تھی، پولیس اہلکاروں نے خود دیکھا تھا کہ 76 سالہ جلال کو سر پر چوٹ لگی تھی۔حکام نے بتایا کہ ان کے سر پر5 لگنے والی چوٹ کافی شدید تھی اور انھیں جان لیوا حالت میں لندن ایمبولینس سروس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا تھا۔جلال شاہ کے دوستوں اور پڑوسیوں نے انھیں یاد کرتے ہوئے ایک پیارا، مہربان، پُرامن شریف آدمی’ کہا ہے جو مقامی مسجد میں باقاعدگی سے جاتے تھے۔اینفیلڈ فوڈ ہال کے مالک رسیل عالم نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ وہ سب سے زیادہ پُرامن شریف آدمی تھے جن سے میں کبھی ملا تھا، وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے اور کمیونٹی کے معروف اور قابل احترام رکن تھے۔پوسٹ آفس کے ایک کارکن نے بتایا کہ جب مبینہ ڈکیتی ہوئی تو جلال دکان کے باہر کیش مشین سے رقم نکال رہا تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ کے آس پاس سے سی سی ٹی وی اوررنگ ڈور بیل کی فوٹیج اکٹھی کرلی ہے، اینفیلڈ میں 40 سالہ جیسس بوٹسوین کو اس واقعے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ملزم پر سنگین جسمانی نقصان پہنچانے، حملہ کرنے، ڈکیتی اور ایک شخص کو چاقو سے مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اسے 6 نومبر کو ہائیبری مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا گیا، آئندہ اسے 10 دسمبر کو ووڈ گرین کراؤن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔