کویت سٹی (18 نومبر 2025): کویت نے شاپنگ مالز میں مطلوبہ ملزمان کو فوری طور پر پکڑنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کر دیے۔پبلک سیفٹی کو بڑھانے اور قانون کے نفاذ کو مضبوط کرنے کے لیے کویت کی وزارت داخلہ نے شاپنگ مالز اور کمرشل کمپلیکسز میں ایڈوانس اسمارٹ کیمرے نصب کر دیے ہیں، جو مطلوبہ افراد کو فوری طور پر پہچاننے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔یہ جدید ترین کیمرے ایک ایسے وسیع ڈیٹا بیس سے منسلک ہیں جس کی مدد سے سیکیورٹی عملہ مشتبہ افراد کو فوری طور پر پہچان لیتا ہے، اور انھیں بغیر کسی تاخیر کے پکڑ لیتا ہے، اور اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ پکڑے گئے افراد بر وقت متعلقہ حکام کے حوالے کیے جا سکیں۔سعودی عرب کو ایف 35 طیارے بیچیں گے، ٹرمپ کا اعلانسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہائی ٹیک کیمرے ایسے منتخب رہائشی اور کمرشل کمپلیکسز میں خاص طور پر ایسے ایریاز میں نصب کیے گئے ہیں جو سیکیورٹی چیک پوائنٹس کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مختلف کیسز میں مطلوبہ افراد کے ایک وسیع ڈیٹا کی مدد سے یہ کیمرے چوکس چوکیداروں کی طرح کردار ادا کرتے ہیں، ممکنہ خطرات کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں اور فوری رسپانس کی ضمانت دیتے ہیں۔امن و امان کے قیام کے سلسلے میں کی جانے والی کویتی کوششوں میں کیمروں کی یہ تنصیب ایک اور اہم قدم ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزارت داخلہ شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں پوری طرح مخلص ہے، اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ انصاف کی فراہمی فوری اور مؤثر طور پر ہو۔