پٹنہ: لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی اچاریہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی تذلیل کے بارے میں آواز اُٹھائی ہے، روہنی آچاریہ نے اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور اپنے گردے کے عطیہ سے متعلق جاری بیان بازی کا ذکر کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہنی آچاریہ نے اپنی پوسٹ میں 10 سرکلر روڈ پر ہونے والی تذلیل کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، ”کل، ایک بیٹی، ایک بہن، ایک شادی شدہ عورت، ایک ماں کی تذلیل کی گئی، اسے گندی گالیاں نکالی گئیں، اس کے علاوہ مارنے کے لیے چپل اٹھایا گیا۔ میں نے اپنی عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کیا، سچ کو نہیں چھوڑا اور صرف اسی وجہ سے مجھے رسوائی جھیلنا پڑی۔कल एक बेटी, एक बहन , एक शादीशुदा महिला , एक माँ को जलील किया गया , गंदी गालियाँ दी गयीं , मारने के लिए चप्पल उठाया गया , मैंने अपने आत्मसम्मान से समझौता नहीं किया, सच का समर्पण नहीं किया , सिर्फ और सिर्फ इस वजह से मुझे बेइज्जती झेलनी पडी ..कल एक बेटी मजबूरी में अपने रोते हुए…— Rohini Acharya (@RohiniAcharya2) November 16, 2025اپنی پوسٹ میں روہنی نے مزید لکھا، ”کل ایک بیٹی کو اپنے روتے ہوئے والدین اور بہنوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ مجھے اپنا مائکا چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ مجھے یتیم چھوڑ دیا گیا۔ آپ سب کبھی بھی میرے راستے پر نہ چلیں۔ ایسا نہ ہو کہ کسی کی روہنی جیسی بیٹی یا بہن ہو۔اپنی پوسٹ میں روہنی نے اپنے والد لالو پرساد یادو کو گردہ عطیہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، ”کل، میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور کہا گیا کہ میں نے اپنا گندا گردہ اپنے والد کو ٹرانسپلانٹ کروایا، کروڑوں روپے لیے، ٹکٹ خریدا اور پھر گندا گردہ ٹرانسپلانٹ کروایا۔بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں مسلمان کا قتل، حکومت ملزمان کو بچانے لگیروہنی نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ گردہ عطیہ کرنا ایک سنگین غلطی تھی، میں نے اپنے خاندان، اپنے تین بچوں کو نہ دیکھ کر، اور اپنا گردہ عطیہ کرتے وقت اپنے شوہر یا سسرال والوں سے اجازت نہ لے کر ایک سنگین گناہ کیا ہے۔ میں نے وہ کیا جسے اب گندہ بتایا جاتا ہے۔ آپ سب کبھی بھی میری جیسی غلطی نہ کریں۔ روہنی جیسی بیٹی شاید کسی کی نہ ہو۔بہار کی سیاست میں اس پوسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ روہنی کا بیان لالو یادو خاندان کے اندر جاری لڑائی کو مزید اجاگر کرے گا۔