نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق ملاقات سے قبل جو کچھ میں کہہ چکا ہوں اب بھی اس پر قائم ہوں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ظہران ممدانی سے سوال کیا گیا کہ آپ صدر ٹرمپ کو فاشسٹ سمجھتے ہیں؟ آپ نے صدر ٹرمپ کو جمہوریت کا دشمن اور دیگر ناموں سے بھی پکارا ہے تو اس پر نیویارک کے نومنتخب میئر نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو کچھ کہہ چکے ہیں اس پر آج بھی قائم ہیں۔رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں ہم نے نیویارک سٹی کے مسائل پر کھل کر بات کی ہے، امیگریشن سے لیکر نیویارک کے شہریوں کی رہائش، معیشت اور سکیورٹی سمیت تمام امور پر واضح طور پر بات چیت ہوئی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی طرح شہر کو محفوظ درجہ دینے کی پالیسی پر قائم ہیں لیکن شہر کے مختلف حصوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں سے امیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ٹرمپ ممدانی ملاقات نے سب کو حیران کر دیا، ایک دوسرے کی تعریفواضح رہے کہ ممدانی ریپبلکن اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے کر نیو یارک کے میئر منتخب ہوئے تھے، وہ یکم جنوری کو اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔