ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزیر خارجہ

Wait 5 sec.

تہران(15 جنوری 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایرانی وزیر خارجہ نے فاکس نیوز  کے "اسپیشل رپورٹ ود بریٹ بائر” پروگرام میں بتایا کہ پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ بالکل نہیں ہے، پھانسی دینا خارج از امکان ہے، امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں امن قائم ہے، صورت حال مکمل قابو میں ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، داعش طرز کی دہشت گرد کارروائیاں کیں اور پولیس اہل کاروں کو زندہ جلایا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائیں، ورنہ وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا، عزم کو بمباری سے توڑا نہیں جا سکتا۔عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی ممالک کی جانب سے مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ منگل کو سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران مظاہرین کو پھانسی دینا شروع کر دے تو "بہت سخت کارروائی” کی جائے گی۔مظاہرین پر تشدد ہوا تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ٹرمپ کی ایران کو پھر تنبیہ