امریکا کا انتشار پھیلانے کا منصوبہ دوبارہ ناکام ہو گا، ایران

Wait 5 sec.

تہران: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں، امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں سے شہری لقمہ اجل بن رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے، امریکا کی پالیسی کا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیاں، دھمکیاں اور انتشار بہانہ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، امریکا کا انتشار پھیلانے کا یہ منصوبہ دوبارہ ناکامی کا شکار ہوگا۔دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایرانی عوام کے مرکزی قاتل قرار دیا ہے۔یہ بیان ایران میں جاری بدامنی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایرانی عوام کے مرکزی قاتل قرار دیا ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ایرانی عوام کے مرکزی قاتل ہیں۔اسرائیل کیساتھ جنگ کے مقابلے میں اب زیادہ مضبوط ہیں: ایرانی آرمی چیف کا امریکا کو پیغامانہوں نے اپنے پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی منسلک کیا تھا جس میں امریکی صدر نے ایران میں مظاہرین سے اپنے اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل کی تھی اور یقین دلایا تھا کہ مدد آنے والی ہے۔