ٹرمپ آئندہ ہفتے خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے، سابق امریکی سفیر

Wait 5 sec.

واشنگٹن(19 جنوری 2026): سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں اسرائیل میں امریکی سفیر ڈین شیپیرو نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ پیش گوئی اس وقت سامنے آئی ہے جب آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں پھیلنے والے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں میں ہونے والے تشدد کا الزام ٹرمپ پر عائد کیا ہے، اور ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کو نئی قیادت کی ضرورت ہے اور 86 سالہ خامنہ ای ایک "بیمار آدمی” ہیں۔شپیرو نے ایکس سابقہ ٹوئٹر پر لکھا "ٹرمپ کے پولیٹیکو کو دیے گئے بیانات میں ایران میں نئی قیادت کی ضرورت پر زور اور خامنہ ای کی ٹرمپ کو بے وقوفانہ طور پر ایکس پر چھیڑنے کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ٹرمپ اس ہفتے سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔سابق امریکی سفیر نے کہا کہ جلد ہی مشرق وسطیٰ میں ایک امریکی کیریئر اسٹرائیک گروپ موجود ہوگا، جس سے امریکا کو ایران میں وسیع پیمانے پر حملے کرنے اور ایرانی جوابی حملوں سے دفاع کرنے میں آسانی ہوگی۔تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ خامنہ ای کو قتل کرنا ایران میں ریجم کی تبدیلی حاصل کرنے سے بہت دور ہے، خاتمہ فوری طور پر ایران میں حکومت کی تبدیلی کا سبب نہیں بنے گا۔انہوں نے لکھا اگر خامنہ ای کا خاتمہ ہوا بھی تو اس کے بعد ابتدائی طور پر اسلامی انقلابی گارڈ کور کا کنٹرول ہوگا، اور وہاں پھر سے جارحانہ اور جبر پسند ریجم قائم رہے گی۔