سنیچر کی شب گُل پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں حکام کے مطابق اب تک کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں اب بھی لاپتا ہیں۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ لاپتا افراد کے لواحقین کی اُمیدیں بھی دم توڑ رہی ہیں جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے جس کے باعث لاپتا افراد کی تلاش کے عمل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔