سوموار کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک چینی ریستوران کے باہر دھماکے میں ایک چینی شہری سمیت سات افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ شدت پست تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔