کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران کا سلامتی کونسل میں واضح پیغام

Wait 5 sec.

تہران(16 جنوری 2026): اقوام متحدہ میں ایران نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے نے خطاب میں کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی ایجنڈےکو آگے بڑھارہی ہیں۔ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ کئی برسوں سے ایران پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ایران میں مظاہرین پر داعش کی طرز پر حملے کئے گئے، ایرانی انقلابی گارڈز نے جانیں دے کر شہریوں کی حفاظت کی۔ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایران کی صورتحال پر اجلاس بلانا شرمناک ہے، ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، ایران پر فوجی آپریشن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایرانی سول سوسائٹی کے نمائندوں کے نام پر دراصل امریکی اور اسرائیلی مؤقف کو پیش کیا گیا، جو سلامتی کونسل جیسے عالمی فورم کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔امیر سعید ایروانی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران مسائل کے حل کیلئے سفارتی راستے پر یقین رکھتا ہے اور بات چیت کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اگر براہ راست یا بالواسطہ طور پر ایران کیخلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ نے ایران پر حملے کا ارادہ آخری لمحوں میں بدل دیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ