کویت جانے کے خواہشمند افراد کےلیے مملکت میں نئے قوانین لاگو کیے گئے ہیں جس کے تحت انھیں ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور نے غیرملکیوں کےلیے نئے "ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ” کا اعلان کیا ہے، اس پرمٹ کا مقصد یہ ہے کہ آپریشنل کارکردگی کو بڑھایا جائے اور لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے۔نئے "ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ” کے ذریعے آجر(مالک) اور ملازم (ورکرز) دونوں کو سہولت میسر آئے گی جبکہ نئے طریقہ کار کے تحت وقت کی بچت بھی ہوگی۔کویت کی حکومت عوامی خدمات کو ڈیجیٹلی ٹراسفارم کرنا چاہتی ہے جس کے تحت یہ اقدام سامنے آیا ہے تاکہ مملکت میں کام کے سلسلے میں آنے جانے والوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔پی ایم اے نے بتایا کہ اس نئے ملٹی پل پرمٹ کے اجرا سے مخصوص مدت تک کےلیے فائدہ اٹھایا جاسکے گا اور ورکرز کو سنگل پرمٹ کی جھنجھٹ سے نجات ملے گی۔حکام نے بتایا کہ ملٹی پلٹ ٹرپ ایگزٹ کےلیے درخواست "اشل (Ashal)” پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہے جس میں درخواست دہندہ پرمٹ کی کیٹیگری کو منتخب کرسکتے ہیں۔کویت: ورک ویزا سے فیملی ویزا میں کیسے منتقل ہوں؟ آسان طریقہ