برطانیہ نے ایران سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

Wait 5 sec.

لندن: برطانیہ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایران سے اپنے سفیر اور تہران میں واقع سفارت خانے کے قونصلر شعبے کے تمام عملے (سفارتکاروں) کو واپس بلا لیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات برطانوی اخبار دی ڈیلی ٹیلی گراف نے رپورٹ کی ہے۔ اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایران میں سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سفارتکاروں کے انخلا کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل دی ڈیلی مرر نے ایک برطانوی سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ تہران میں برطانیہ کا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق امریکا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے امکان کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہواضح رہے کہ ایران میں مظاہروں کا آغاز 29 دسمبر کو ایرانی ریال کی قدر میں شدید کمی کے بعد ہونے والے احتجاج سے ہوا، جو بعد ازاں ملک کے بیشتر بڑے شہروں تک پھیل گیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔