کینبرا: آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں عوامی راستوں کے قریب دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے بعد پولیس نے عوام کے لئے وارننگ جاری کر دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری (اے سی ٹی) پولیس کا کہنا ہے کہ شمال مغربی کینبرا کے علاقے بیلکونن میں متعدد مقامات سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی شروع کردی ہے، یہ علاقہ وسطی کینبرا سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈپٹی ایکٹنگ انسپکٹر انا ورونسکی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 11 دھماکہ خیز آلات کا سراغ لگایا گیا، جن میں سے بعض پہلے ہی پھٹ چکے تھے جبکہ کچھ ناکارہ حالت میں موجود تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کا مشتبہ آلہ نظر آئے تو اسے ہاتھ نہ لگائیں اور فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہپولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی، جبکہ تمام برآمد شدہ دھماکہ خیز آلات کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔