انڈر 19 ورلڈ کپ 2026: ہندوستانی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، یو ایس اے کو 6 وکٹوں سے دی شکست

Wait 5 sec.

’انڈر-19 عالمی کپ 2026‘ میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی مہم کا آج شاندار آغاز کیا۔ آیوش مہاترے کی قیادت والی اس ٹیم نے پہلے میچ میں یو ایس اے کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ہینل پٹیل نے گیند سے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ویبھو سوریہ ونشی کو ضرور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ وہ صرف 2 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔For his fantastic 5⃣-wicket haul, Henil Patel is the Player of the Match India U19 kickstart their campaign with a 6⃣-wicket victory (DLS Method) Scorecard ▶️ https://t.co/HWYypvuDhs #U19WorldCup pic.twitter.com/oydCFOsF4i— BCCI (@BCCI) January 15, 2026کوئنس اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس مقابلے میں آیوش مہاترے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ہینل پٹیل نے امرندر گل کی صورت میں یو ایس اے کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ ہینل نے شاندار گیند بازی کی اور مسلسل وقفوں پر وکٹیں لیتے رہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے 7 اوور کے اسپیل میں محض 16 رن دیے۔ ہینل کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ ان کے علاوہ دیپیش دیویندرن، امبریش، کھلن پٹیل اور ویبھو سوریہ ونشی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی پہلی وکٹ تیسرے ہی اوور میں گر گئی، جب دھماکہ خیز بلے باز ویبھو سوریہ ونشی صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستان کا اسکور 4 اوور میں 1 وکٹ پر 21 رن تھا، تب بارش نے میچ میں رخنہ ڈال دیا اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کافی دیر تک کھیل رکا رہا۔ جب مقابلہ دوبارہ شروع ہوا تو ہندوستان کو 37 اوور میں 96 رن کا ہدف دیا گیا۔ پانچویں اوور میں ویدانت الپیش کمار تریویدی بھی 2 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان آیوش مہاترے کی صورت میں ہندوستانی ٹیم کی تیسری وکٹ 25 کے اسکور پر گری، وہ صرف 19 رن بنا سکے۔ اس کے بعد ویہان ملہوترا اور ابھگیان ابھیشیک کنڈو کے درمیان 45 رن کی شراکت داری ہوئی، ویہان 17 گیندوں میں 18 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ابھگیان نے 41 گیندوں میں 5 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 42 رن بنائے۔ ہندوستان نے 18ویں اوور میں ضروری 108 رنوں کا ہدف حاصل کر کے 6 وکٹ سے جیت درج کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے امریکہ کی ٹیم 107 رن پر ہی پویلین لوٹ گئی تھی۔