کویت: ملازمین کے لئے بڑی سہولت متعارف کرادی گئی

Wait 5 sec.

کویت سٹی: مملکت میں (PAM) نے ملازمین کے لیے ایگزٹ پرمٹ سروس کو مزید بہتر بناتے ہوئے ملٹی پل ٹرپ (متعدد بار سفر) کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد آجرین اور ملازمین دونوں کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایک سرکاری بیان میں PAM نے بتایا کہ نئی سہولت کے تحت ملازمین (صارفین) اب مخصوص مدت کے لیے کارآمد ایگزٹ پرمٹس حاصل کر سکتے ہیں، اس اقدام سے نہ صرف عمل میں تیزی آئے گی بلکہ وقت کی بھی بچت ہوگی۔رپورٹس کے مطابق کویت میں یہ سروس سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، اس اپ گریڈ کے فوائد میں وقت کی بچت، لین دین کے عمل میں تیزی اور حکومتی خدمات کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت شامل ہے۔اس سلسلے میں PAM نے ایگزٹ پرمٹ کی پیشگی منظوری (Pre-Approval of Exit Permit) سروس بھی متعارف کرائی ہے۔پیشگی منظوری کی یہ سروس مکمل لچک فراہم کرتی ہے، جسے ایک ملازم، منتخب گروپ یا کسی مخصوص لائسنس یا فائل کے تحت تمام ملازمین پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔کویت جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کےلیے بڑی خبر آگئیاس نظام کے تحت ملازم کی درخواست کے ساتھ ہی ایگزٹ پرمٹ خودکار طور پر جاری ہو جاتا ہے، جس سے پراسیسنگ کا وقت نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔ اس سے آجرین کو مکمل کنٹرول حاصل رہے گا اور وہ کسی بھی وقت پیشگی منظوری کو منسوخ یا ختم کر سکتے ہیں۔