ایران میں فسادیوں کو 6 ہزار ڈالر تک دیے گئے، ایرانی وزیرِ دفاع کا دعویٰ

Wait 5 sec.

تہران : ایران کے وزیرِ دفاع عزیز نصیرزادہ نے دعویٰ کیا ایران میں فسادیوں کو6 ہزار ڈالر تک دیے گئے اور پرامن احتجاج مالی مدد نے پرتشدد ہنگاموں میں بدلا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیرِ دفاع نے کہا کہ ملک میں پھیلنے والے پرتشدد ہنگاموں کے پیچھے بیرونی سازش کار ہیں، دہشت گرد گروہوں نے شراب اور نشہ آور اشیا پھیلا کر انتشار بڑھایا۔عزیز نصیرزادہ کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کو ہنگاموں میں تبدیل کرنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کی مالی مدد حاصل کی گئی، دشمن کا مقصد ایران کو ٹکڑوں میں بانٹنا تھا۔انھوں نے دعویٰ کیا فسادیوں کو اس منصوبے کے لیے چھ ہزار ڈالر تک دیے گئے تاہم ایران کی سیکیورٹی فورسز اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہنگاموں میں حصہ لینے والوں کے لیے "قتل اور نقصان کے نرخ” بھی مقرر کیے گئے، جن میں ہر قتل کے لیے تقریباً 3,300 امریکی ڈالر، ہر گاڑی جلانے کے لیے تقریباً 1,300 ڈالر اور پولیس اسٹیشن جلا دینے کے لیے تقریباً 530 ڈالر مقرر کیے گئے۔