ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ سنگین حادثے کا شکار

Wait 5 sec.

دہلی (16 جنوری 2026): ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے کو حادثہ پیش آ گیا نیویارک جانے والا جہاز کے انجن نے ٹیکسی کے دوران کنٹینر کو اندر کھینچ لیا۔بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے طیارے آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں اور گزشتہ روز ایک اور طیارہ سنگین حادثے کا اس وقت شکار ہو گیا جب نیویارک جانے والی پرواز ٹیکسی کے دوران رن وے پر سامان سے لوڈ کنٹینر کو جہاز کے انجن نے اندر کھینچ لیا۔گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ شدید دھند کے باعث پیش آیا اور اس حادثے کے نتیجے میں ایئر بس اے 350 طیارے کے ایک انجن کو بھی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ایئر انڈیا کی پرواز AI101 جو دہلی سے نیو یارک جا رہی تھی۔ تاہم ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنا راستہ متاثر ہونے پر واپس نئی دہلی لوٹ آئی تھی۔ طیارہ واپسی پر جب لینڈنگ کے بعد ٹیکسی کر رہا تھا تو یہ حادثہ پیش آیا۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ دہلی سے نیویارک جانے والی پرواز AI101 کو ایرانی فضائی حدود کی غیر متوقع بندش کے باعث ٹیک آف کے کچھ دیر بعد دہلی واپس آنا پڑا۔ دہلی میں لینڈنگ کے بعد شدید دھند کے دوران ٹیکسی کرتے ہوئے طیارہ ایک بیرونی شے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دائیں انجن کو نقصان پہنچا۔ایئر لائن کے مطابق واقعے کے بعد طیارے کو محفوظ طریقے سے مقررہ پارکنگ ایریا میں کھڑا کر دیا گیا، جبکہ تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔ ایئر انڈیا نے متاثرہ مسافروں کو متبادل پرواز یا رقم کی واپسی کی پیشکش کی ہے۔ایئر انڈیا نے بتایا کہ طیارے کو مکمل جانچ اور ضروری مرمت کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ ایئر لائن نے خبردار کیا ہے کہ اس واقعے کے باعث بعض اے 350 روٹس پر پروازوں میں ممکنہ خلل پیدا ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بیرونی شے کس طرح طیارے کے انجن میں داخل ہوئی۔ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات میں حیران کن موڑ