پاکستان کے برادر اسلامی ملک میں مسافر طیارہ لاپتا ہوگیا

Wait 5 sec.

(17 جنوری 2026): انڈونیشیا میں ایک مسافر طیارہ اُڑان بھرنے کے چند گھنٹے بعد لاپتا ہوگیا ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا میں حکام چھوٹے مسافر طیارے کی تلاش میں ہیں جس میں 11 افراد سوار تھے، ریسکیو ٹیمیں اس کا سراغ لگانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔میکاسر سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کا طیارہ یوگیاکارٹا سے روانہ ہوا تھا اور جزیرہ سولاویسی کے شہر میکاسر کی طرف جا رہا تھا، اس میں عملے کے 8 ارکان اور 3 مسافر سوار تھے۔طیارے سے رابطہ دوپہر ایک بجے کے فوراً بعد منقطع ہوا۔مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق ٹیموں کو ماروس ریجنسی کے پہاڑی علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے جو میکاسر کے ساتھ واقع ہے اور طیارے کی آخری معلوم لوکیشن کے قریب ہے۔یہ بھی پڑھیں: لاکھوں ڈالر مالیت کا امریکی جنگی طیارہ لاپتاایجنسی نے بتایا کہ زمین اور فضا کے ذریعے کی جانے والی اس تلاش میں فضائیہ، پولیس اور رضاکار بھی شامل ہیں۔ایجنسی کے آپریشنز چیف کے مطابق طیارے کو تلاش کرنے کیلیے ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب، طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی اے ٹی آر نے کہا کہ اسے طیارہ لاپتا ہونے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے، ماہرین انڈونیشوی حکام اور آپریٹر کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا اپنے ہزاروں جزیروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کیلیے زیادہ تر فضائی نقل و حمل پر انحصار کرتا ہے، تاہم ہوا بازی کی حفاظت کے حوالے سے ملک کا ریکارڈ کافی خراب ہے اور حالیہ برسوں میں یہاں کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔