کے ایل راہل کی سنچری چلی گئی رائیگاں، نیوزی لینڈ نے دوسرے یک روزہ میں میں ہندوستان کو 7 وکٹوں سے دی شکست

Wait 5 sec.

راجکوٹ کا میدان ایک بار پھر ہندوستانی ٹیم کے لیے بدقسمت ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے وَنڈے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 284 رن بنانے والی ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے یکطرفہ انداز میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ کی جیت اور ٹیم انڈیا کی شکست کی بڑی وجہ ڈیرل مشیل بنے، جنہوں نے شاندار سنچری اننگ کھیلی۔ ڈیرل مشیل نے 117 گیندوں پر 131 رن بنائے، اس اننگ میں انہوں نے 11 چوکے اور 2 شاندار چھکے لگائے۔ اس شاندار اننگ کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ وِل ینگ نے 87 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کے لیے کے ایل راہل نے ناٹ آؤٹ 112 رن بنائے لیکن ان کی یہ سنچری رائیگاں چلی گئی۔Daryl Mitchell’s cracking ton helps New Zealand level the ODI series against India #INDvNZ : https://t.co/lZa97bl9qP pic.twitter.com/Uuvuggg4Ba— ICC (@ICC) January 14, 2026285  رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی شروعات انتہائی سست رہی۔ ڈیوون کونوے اور ہنری نکولس کریز پر پھنسے ہوئے نظر آ رہے تھے اور پھر ہرشیت رانا نے کونوے کو 16 رن پر بولڈ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی اور ہنری نکولس بھی پرسدھ کرشنا کا شکار ہو گئے۔ ایسا لگا کہ اب ہندوستانی ٹیم میچ پر گرفت مضبوط کر لے گی لیکن پھر ڈیرل مشیل سامنے آ گئے۔ ڈیرل مشیل نے وِل ینگ کے ساتھ مل کر 152 گیندوں میں 162 رنز کی شراکت داری کر کے میچ کو پوری طرح سے ہندوستان کی گرفت سے نکال دیا۔ ڈیرل مشیل نے 96 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ واضح رہے کہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف گزشتہ 4 ون ڈے اننگ میں سے 3 میں سنچری اسکور کی ہے۔ڈیرل مشیل اور وِل ینگ نے اچھی بیٹنگ کی لیکن سچ یہ بھی ہے کہ ہندوستانی گیند بازوں نے بھی خراب گیندبازی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ خاص طور پر مڈل اوورس میں کلدیپ یادو کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے 10 اوورز میں 82 رن لٹا دیے۔ محمد سراج اور رویندر جڈیجہ بھی کچھ خاص اثر نہیں چھوڑ پائے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے لیے کے ایل راہل نے بہترین اننگ کھیلی۔ انہوں نے مشکل میں پھنسی ٹیم انڈیا کو سنبھالا اور صرف 87 گیندوں میں وَنڈے کریئر کی 8ویں سنچری اسکور کی۔ کے ایل راہل نے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کر کے یہ شاندار سنچری اننگ کھیلی۔ حالانکہ ان کی سنچری ٹیم کو جیت نہ دلا سکی۔ اب ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اندور میں 18 جنوری کو ہونے والے میچ میں سیریز کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔